توشہ خانہ کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 توشہ خانہ کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد :سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا ہے۔  احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت پیش ہوئی۔  نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔


وکلاء صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔  فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مصنف کے بارے میں