سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم پیش رفت ، 7 سال بعد ایرانی عمرہ عازمین کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچے گا

 سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم پیش رفت ، 7 سال بعد ایرانی عمرہ عازمین کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچے گا

ریاض:سفارتی تعلقات کی بحالی  میں  اہم پیش رفت ہوئی ہے اور  7 سال بعد ایرانی عمرہ عازمین کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچے گا۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی عمرہ عازمین کا پہلا قافلہ 19 دسمبر کو عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے گا۔

سربراہ حج تنظیم کے مطابق  ایرانی عمرہ عازمین کی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ پیش رفت سعودی وزارت حج اور ایرانی حج تنظیم کے درمیان مشاورت اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ 550 ایرانی عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ 19 دسمبر کو ارض مقدس پہنچے گا۔


 درمیان سفارتی تعلقات کی خرابی کی وجہ سے 2016ء کے بعد سے ایرانی عازمین صرف حج کی ادائیگی ہی کر سکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں