پاکستان میں آبادی میں اضافہ کو روکنےکیلئے پالیسی بنانےکی تجویز پیش

04:46 PM, 14 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود آبادی (یو این ایف پی اے)نے پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنےکیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانےکی تجویز  پیش کر دی۔

یو این ایف پی اے اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی مشترکہ مرتب کردہ دو رپورٹس جاری کی گئیں  جس میں پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنےکیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانےکی تجاویز پیش کیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بچوں کی کم پیدائش کیلئے ملک  بھر میں بڑے پیمانے پر  بہبود آبادی کا پروگرام شروع کیا جائے، بچوں کی پیدائش میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جائے، آبادی میں اضافہ کو روکنے,  بچوں کی پیدائش میں کمی اور وقفے  کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کی جائیں۔ جنسی اور تولیدی صحت بہترکرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کسی بھی صوبے میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان نہیں دیکھا گیا۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہےکہ صحت اور تعلیم کا بجٹ بڑھایا جائے، مفید ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کیلئے  اقدامات کیے جائیں۔

اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نےیو این ایف پی اے اور پائیڈ)کی مشترکہ مرتب کردہ دو رپورٹس کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آبادی اور ترقی کے تھائی لینڈ کانفرنس کے ایجنڈا سے پوری طرح متفق اور اس پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔  یہ رپورٹس بروقت اور اہمیت کی حامل ہیں ، دونوں اداروں کے تحقیقی کام سے پوری طرح استفادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں