الیکشن کمیشن نے کہا آرڈرز کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب آئین و قانون کے تحت ہوا:علی ظفر

 الیکشن کمیشن نے کہا آرڈرز کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب آئین و قانون کے تحت ہوا:علی ظفر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اور سینیٹر علی ظفر  کاکہنا ہےکہ   الیکشن کمیشن نے کہا آرڈرز کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب آئین و قانون کے تحت ہوا۔پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اور سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  الیکشن کمیشن نے کہا آرڈرز کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب آئین و قانون کے تحت ہوا۔


ان کاکہنا تھا کہ  ہمارے دلائل شروع ہوئے تھے، لیکن الیکشن کمیشن کےپاس وقت کم تھا، انٹراپارٹی الیکشن میں ووٹ وہ ڈال سکتا ہے، جو ممبر ہو، جتنے افراد نے درخواستیں دیں وہ پی ٹی آئی کے ممبر بھی نہیں۔ کوئی مخالف امیدوار نہ ہو تو ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی، کسی درخواست گزار نے یہ نہیں کہا کہ وہ الیکشن لڑنا چاہتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب آئین و قانون کے تحت ہوا۔


علی ظفر نے کہا کہ ریکارڈ میں چیک کیا ہے، ان میں سےکوئی پٹیشنر ممبر نہیں تھا، بحث سے لگتا ہے، سب کو شکایت ہے ہمیں ووٹ نہیں ڈالنےدیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں آج 14 پٹیشنرز نے دلائل مکمل کیے۔

مصنف کے بارے میں