بابر اعظم کی ایک اور کامیابی، اہم سنگ میل عبور کر لیا

03:52 PM, 14 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پرتھ: بابر اعظم  کی کامیابیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔   اس میچ میں سابق کپتان بابر اعظم اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والا میچ بابر اعظم کے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ ہے اور انہوں یہ میچ کھیل کر اور ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔


میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی جانب سے 50 ویں ٹیسٹ میں شرکت پر بابر اعظم کو خصوصی سووینئر اور کیپ بھی پیش کی گئی۔


سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی کی جانب سے اس خصوصی موقع کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 3 ہزار 700 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

مزیدخبریں