جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست منظور، سپریم جوڈیشل کونسل کا اوپن سماعت کا فیصلہ

03:48 PM, 14 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست منظور کرلی ہے۔کونسل نے جسٹس نقوی کیخلاف شکایات پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن بھی کونسل اجلاس میں شریک جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی موجود تھے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس نقوی کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا۔

مزیدخبریں