پرتھ ٹیسٹ کا پہلا دن وارنر کے نام ، دھواں دھار 164 رنز کی اننگز

پرتھ ٹیسٹ کا پہلا دن وارنر کے نام ، دھواں دھار 164 رنز کی اننگز

پرتھ : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان 346 رنز بنالیے ہیں۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ 

اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے۔ مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتا تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا۔

مصنف کے بارے میں