اسلام آباد: نگران وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کےدورے پر مظفر آباد پہنچ گئے۔
انوارالحق کاکڑ نے یادگارشہداپرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
نگران وزیراعظم بحیثیت چیئرمین کشمیر کونسل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ نگران وزیراعظم آزاد کشمیر کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
نگراں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی منتخب قیادت اور تھنک ٹینک سے بھی ملاقات کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق چوہدری میں ملاقات بھی ہو گی۔