تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے نے عدالت میں سرنڈر کر دیا

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے نے عدالت میں سرنڈر کر دیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے  سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے  مقامی عدالت میں سرنڈر کر دیا۔ 

نو مئی واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کےپی پی 15  سے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ  نے کئی ماہ  سے روپوش ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت میں سرنڈر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کو تھانہ سٹی پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے گرفتار کرتے ہوئے ان کے وکلاء کی موجودگی میں  تھانہ سول لائنز منتقل کردیا۔

پولیس نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے تھانہ سٹی میں درج مقدمے  میںعمر تنویر بٹ کی گرفتاری ڈالی۔

 گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر تنویر بٹ نے کہا کہ آج میں نے کورٹ میں سرنڈر کیا ہےاپنی بے گناہی ثابت کروں گا ہم پاکستانی ہیں اور اپنے اداروں پر فخر ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر تنویر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی سیاہ دن تھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی اسکی مذمت کی تھی، اداروں اور افواج پاکستان پر اعتماد ہے اور انصاف کی توقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس سیاست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نا ہو اس سیاست کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں