اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کو فلسطینی حامی ہیکرز نے ہیک کر لیا

اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کو فلسطینی حامی ہیکرز نے ہیک کر لیا

واشنگٹن: اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کو ایک فلسطینی حامی گروپ نے ہیک کر لیا ، ہیکرز نے اسرائیلی فورسز کے خلاف مزید سائبر حملوں کی وارننگ بھی دیدی۔

اسرئیلی فوج نے بدھ کے روزویبسائٹ ہیک ہونے  کی تصدیق کی کہ مختصر وقت کے لیے فلسطینی حامی ہیکرز نے ان کی ویبسائٹ کو ہیک کر لیا اور  ان کے خلاف مزید سائبر حملوں کی وارننگ بھی دیدی۔

اپنے آپ کو ’گمنام جو‘ کہنے والے گروپ کی طرف سےویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر ایک مختصر خط لکھا  جس میں "فلسطین کی آزادی" کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر ہیکرز کی جانب سے لکھےخط  میں کہا گیا تھا کہ ”غزہ میں ہمارے لوگوں کے ساتھ فوج کا تکبر اور ناانصافی صرف آپ کو دہشت گردی، قتل و غارت اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی، خواہ زمینی راستے سے ہو  یا الیکٹرانک“۔


اگرچہ’گمنام جو‘کہلانے والے  گروپ یا فرد کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں تاہم حملے کے پیچھے گروپ یا فرد نے اپنے خط میں اشارہ کیا کہ وہ اردن سے ہیں۔ ویب سائٹ پر ایک مختصر خط میں لکھا  کہ ”اردن میں آپ کے بھائیوں سے غزہ اور فلسطین میں ہمارے لوگوں تک“۔

واضح رہے کہ اردن مقبوضہ مغربی کنارے سےقریب ہے جبکہ فلسطینیوں کی ایک بڑی آبادی وہاں رہتی ہے اور اردن کی عام عوام فلسطینیوں کی حالت زار پر بہت ہمدردی رکھتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں