ملک کے پانچ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے پانچ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: وزارت صحت نے ملک کے پانچ اضلاع سے جمع کیے گئے 6  ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ کراچی میں ملیر اور  خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور اور ٹانک میں بھی سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

 یہ ماحولیاتی نمونے ملک کے پانچ اضلاع سے 13 سے 20 نومبر کے درمیان جمع کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کا تعین کرنے کے لیے کسی علاقے میں سیوریج کے پانی سے حاصل کیے گئے نمونے ایک بنیادی پیرامیٹر ہیں۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیوریج میں وائرس کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ علاقے میں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آئی ہے اور وہ خطرے میں ہیں۔ 

وزارت صحت نے ایک بار پھر تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں سے رابطہ کریں۔

مصنف کے بارے میں