شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سلام آباد ہائیکورٹ سے برطرفی کے خلاف سابق جج شوکت صدیقی کی درخواست پر  سپریم کورٹ میں سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ  آج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست  پرسماعت کی۔  جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل،  جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان  بینچ میں شامل ہیں۔

شوکت عزیز صدیقی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور یوٹیوب پر براہ راست نشر کی گئی ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

 شوکت عزیز صدیقی میڈیا گفتگو 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق  جج شوکت عزیز صدیقی نے سماعت سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت پہلے سے دیے ہوئے ہیں، الزامات کی تردید نہ ہونا خود بہت بڑا ثبوت ہے، سپریم کورٹ سے 100 فیصد انصاف کی توقع ہے۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا ک ایسا ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ اس کا انکوائری کمیشن بنائے اور  ڈائریکشن دے تاکہ تحقیقات ہوں۔

شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ سوا 5 سال میں نے اور میرے خاندان نے بہت مشکل حالات دیکھے۔

مصنف کے بارے میں