پشاور: چترال میں امریکی شہری نے کشمیری مارخور کا شکار کیا ، امریکی شہری نے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے میں مارخور کے شکار کا پرمٹ لیا تھا ۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق 9 سالہ مارخور کا شکار چترال کے گاؤں شاشا کنزروینسی میں کیا گیا ، مارخور کے سینگوں کا سائز 45 انچ ہے ۔ محکمہ جنگلی حیات نے بتایا کہ شکار کے لیے ہر سال مارخور کے 4 پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں اور وصول شدہ رقم کا 70 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کو دیا جاتا ہے ۔