عمران خان کا رونا ، پیٹنا اور چیخنا این آر او لینے کیلئے ہے: مریم اورنگزیب

10:32 PM, 14 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا رونا ، پیٹنا اور چیخنا این آر او لینے کیلئے ہے ۔

وزیر اطلاعات نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو گل کھلائے ، وہ قوم کے سامنے آچکے ہیں ۔ کسی نے کوئی چوری کی تھی تو 4 سال میں الزام ثابت کرنے تھے ۔ حقیقی آزادی اب صرف زہریلے اور سازشی فتنے سے آزادی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال جو آپ نے کیا وہ عوام کو بتادیں ، عمران خان ! آپ چور چور کی گردان کرتے ہوئے ذہنی مریض لگتے ہیں ۔ عمران خان ! اب حقیقی آزادی کی گردان کرتے ہوئے دماغی مریض لگتے ہیں۔ عمران صاحب! کل تاریخ دوں گا آج تاریخ دوں گا، پکی جھوٹی عادتیں نہیں جاتیں ۔

مزیدخبریں