کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سر دار اختر مینگل نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے اتحادیوں کو ریکوڈک و معدنیات سے متعلق قانون سازی پر اعتماد میں نہیں لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ کسی اتحاد کے مقابلے میں عوام کے مفادات ہمارے لئے زیادہ اہم ہیں، معدنیات سے متعلق نئے وفاقی قانون کے خلاف 18دسمبرکو بلوچستان بھرمیں ہڑتال کی کال دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلداس قانون سمیت دیگرمعاملات پر پارٹی کی مرکزی کمیٹی کااجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس میں تمام آپشنز زیر غور ہوں گے جن میں حکومت سے علیحدگی کا آپشن بھی شامل ہو گا، سندھ اسمبلی سے معدنیات سے متعلق قرارداد منظور کرانے پر حیرت ہے۔
سردار اختر مینگل نے کہا کہ شاید سندھ اسمبلی والے کمپنیوں کو خوش کر کے آئندہ کیلئے اپنی باری لگوانا چاہتے ہیں، وفاق معدنیات و لیبر قوانین سے متعلق وہ قانون سازی کر سکتا جن کا اختیار صوبوں کے پاس ہے اور ایسی کوئی قانون سازی قبول نہیں جو ہمارے حق سے محروم کرے ۔