اسموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا رات 10 بجے مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

اسموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا رات 10 بجے مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

لاہور: اسموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم ، شہر میں رات 10 بجے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ مارکیٹیں رات 10 بند کی جائیں اور جمعہ کے روز اسکول بند رکھیں جائیں، جو بھی اسکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیا جائے ۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمہ ایجوکیشن عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے ۔ عدالت نے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے پر ایک گھنٹے کا ریلیف دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں دنوں میں ریسٹورینٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں ۔

مصنف کے بارے میں