واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے: حنا ربانی کھر

06:37 PM, 14 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ۔

پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ بھارت جوہرٹاؤن دھماکے میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔ پاکستان نے بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ڈوزئیر پیش کر دیا ۔

وزیر مملکت نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے منفی عزائم پر اس کا احتساب کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اس خطے میں ہے جہاں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں ۔ پاکستان آج بھی دہشت گردی سے نمٹ رہا ہے ۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں ۔ بھارت پاکستان میں امن ہی نہیں چاہتا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے ۔ بھارت کی ایسی کارروائیوں سے خطے کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے ۔ بھارت دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے دوسرے ممالک پر الزام لگاتا ہے ۔ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ملوث ہے ۔ کراچی میں چینی قونصل خانے ، بلوچستان اور لاہور میں حالیہ واقعات میں بھارت ملوث ہے ۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں بھی پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت عالمی برادری کو پیش کیے تھے ۔

مزیدخبریں