آستین کے سانپ آپ کو نااہلی کے دروازے تک لے آئے ہیں ، فیصل واوڈآ

04:06 PM, 14 Dec, 2022

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری   اپنے ایک  بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو آستین میں سانپ پالے ہوئےہیں یہ ہی   آپ سے  غلطیاں کروا رہے ہیں ، پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتہ چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حاصل حصول صفر جمع صفر نتیجہ صفر ہو گا، اب بھی وقت ہے جھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا ناممکن ہو گا۔

 توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے چھوٹا کام کروایا گیا ہے ۔ 
 
ایک انٹرویو میں عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے نا دوں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا، شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری تب ہوتی ہے جب آپ شاہ کو بچا لیتے ہیں۔ 
 
 
 
 

مزیدخبریں