سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو آستین میں سانپ پالے ہوئےہیں یہ ہی آپ سے غلطیاں کروا رہے ہیں ، پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتہ چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔
سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نا اہلی کے دروازے پر لے آئے، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں! پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتہ چل جائیگا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا،حاصل حصول 0+0=0،ابھی بھی وقت ہےجھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا نا ممکن ہوگا!
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) December 14, 2022
انہوں نے کہا کہ حاصل حصول صفر جمع صفر نتیجہ صفر ہو گا، اب بھی وقت ہے جھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا ناممکن ہو گا۔
توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے چھوٹا کام کروایا گیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے نا دوں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا، شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری تب ہوتی ہے جب آپ شاہ کو بچا لیتے ہیں۔