پی ٹی آئی نے صرف گالی اور تقسیم کی سیاست کی، مریم اورنگزب

02:38 PM, 14 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صرف گالی اور تقسیم کی سیاست کی۔ 

 وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا شیزا فاطمہ  کے ہمراہ  نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں کوئی منصوبہ  شروع نہیں کیا ، پی  ٹی آئی نے صرف گالی اور تقسیم کی سیاست کی، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت  میں ہمارے ہر منصوبے پر اپنی تختیاں لگائیں۔

  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا محمد نوازشریف کے شروع کیے گئے یوتھ پروگرام دوبارہ شروع کیے جارہے ہیں ، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے   اقدامات کررہے ہیں،  چار سال ملک پر ایک پروپیگنڈا گروہ مسلط رہا۔

 ان کا کننا تھا کہ تاجکستان کے صدر کا پاکستان کا  دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

معاون خصوصی شیزافاطمہ  کہا تھا 2022میں مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، حکومت سنبھالنےکےبعدوزیراعظم کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی تھی، مسلم لیگ(ن)یوتھ پروگرام کوگزشتہ 12سال سےلیکرچل رہی ہے، پاکستان کی68فیصدنوجوان آبادی کیلئےجامع منصوبہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہبازشریف نے2011میں ای پروگرام،لیپ ٹاپ پروگرام شروع کیاتھا۔

 شیزافاطمہ کا کہناتھا 4سال میں لاکھوں لوگوں کوانٹرشپ دی گئی، ن لیگ نےاپنےدورکےگزشتہ4سالوں میں5لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے، پی ٹی آئی نےاپنےدورمیں نوجوانوں کیلئےایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا ،شہبازشریف نےآتےہی نوجوان کےپروگرام کےریوائول کی بات کی،وفاقی  حکومت کی جانب سےلیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کیاجارہاہے۔ وزیراعظم شہباز شریف  اس سال ایک لاکھ ہائیراچیورکولیپ ٹاپ دیں گے ۔


ان کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے   بلوچستان کیلئےلیپ ٹاپ کاکوٹہ دوگناکردیا گیا ہے،  ڈیسنٹ ورک کےتحت ہرسال 20لاکھ نوجوانوں کونوکریاں د ی جائی گی ، تجارت اورزراعت کیلئےنوجوانوں کوآسان قرضےفراہم کریں گے، 5لاکھ تک بلاسودقرضےفراہم کیےجائیں گے، 5لاکھ سےاوپرکاقرضہ آسان شرائط پرفراہم کیاجائےگا۔ 

مزیدخبریں