صدرتاجکستان امام علی رحمان 2روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

01:41 PM, 14 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :صدرتاجکستان امام علی رحمان 2روزہ دورہ  پر پاکستان پہنچ گئے .

تاجک صدرامام علی رحمان کی اسلام آبادآمد پر وفاقی وزیرتجارت سیدنویدقمرنےمعززمہمان کااستقبال کیا، تاجکستان کے  صد ر کے سلام آبادپہنچنےپر21توپوں کی سلامی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تاجک صدر کے دورہ پاکستان  کے دوران دونون ممالک کے درمیان  دوطرفہ معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہونگے،پاکستان اورتاجکستان میں دوطرفہ تعاون مزیدمضبوط بنانےپر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں