اسلام آباد ؛وزیرخزانہ سحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی ٹیکسزکا دائرہ کاربڑھانے کی ضرورت ہے ،ایف بی آرکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مکمل حمایت کرتا ہوں ۔
وفاقی وزیر احاق ڈار کا اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ایک بار پھر چارٹرآف اکانومی کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں پاکستانی معیشت کوسیاست سے الگ کرنا ہوگا گزشتہ چارسالوں میں قرضہ30 سے54 کھرب تک پہنچا ہے ،اسمگلرزاورہنڈی مافیا نے ملکی معیشیت کویرغمال بنایا ہوا ہے ان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں ، حکومت کوکرنسی مارکیٹ میں مداخلت کرنا پڑتی ہے۔
اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران بہت سےملکوں نے ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا ہمارے پاس بھی اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا، گزشتہ چارسالوں میں اکنامک مینجمنٹ مکمل طورپرناکام رہی ،ملکی ٹیکسزکا دائرہ کاربڑھانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا ایف بی آرکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مکمل حمایت کرتا ہوں ،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ چمن بارڈرپریوریا اورڈالرز کی سمگلنگ ہو رہی ہے ،جس کے خلاف حکومت نے آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔