اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے جتنے فیتے کاٹنے ہیں کاٹ لیں یہی 15 دن ہیں۔ عوامی دولت لوٹنے والوں کو چوک میں لٹکائیںگے ۔
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک الہیٰ بخش راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک بچانا اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کا کام ہے ،الیکشن ضرور ہونگے قوم تیاری شروع کردے ، 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں۔چیف جسٹس صاحب کیس ختم کرانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالیں ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ کر چکے ہیں ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اس علاقے میں سب سے جدید کالج بن رہا ہے اسمبلیاں ٹوٹنے سے پہلے کالج کو مکمل کرکے جاؤں گا ، فوج بھی ہماری ہے ہم فوج کے ہیں، عدلیہ بھی ہماری ہے، قوم عدلیہ کی جانب دیکھ رہی ہے.
انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ،پرویز الٰہی وہ کرے گا جو عمران خان کہے گا۔وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس ڈیپریشن کا شکار تھی اگر استحکام لانا ہے تو الیکشن کروانے ہوں گے، ہمارے سفارت خانوں نے کہا ہے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں کہ کام کریں۔
شیخ رشید کا کمزید کہنا تھا پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے بارڈر سے خطرہ نہیں ہے، جو عوام کی دولت لوٹے اس کو سزائے موت دینی چاہئیے۔ سکھر ، کراچی موٹروے کا افتتاح کر رہے ہیں وہاں کرپشن کا حساب دیں ،سب کی نظر سپریم کورٹ پر ہے عوامی دولت لوٹنے والوں کو چوک میں لٹکائیںگے ۔