لڑکی کی ڈرائیونگ سیکھنے کی کوشش نے چالیس سالہ شہری کی جان لے لی

لڑکی کی ڈرائیونگ سیکھنے کی کوشش نے چالیس سالہ شہری کی جان لے لی

اسلام آباد :لڑکی کی ڈرائیونگ سیکھنے کی کوشش   میں  گاڑی تلے آکر چالیس سالہ شہری جان کی بازی ہار گیا ۔

 گولڑہ پولیس نکی جانب سے واقعہ  کا   مقدمہ درج کر لیا ہے  ایف آئی آر  کے مطابق  خا تون کا کہنا ہے کہ  میں اپنے شوہر کے ساتھ زیر تعمیر مکان کی نگرانی کر رہی تھی  ،ایک گاڑی زگ زیگ کرتے آئی اور میرے ملازم کو کچل دیا ۔

خاتون کا کہنا تھا کہ  ان کا  ملازم حفیظ الرحمان سکندر موقع پر دم توڑ گیا ، خاتون کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے ملازم فیصل کے ساتھ ممنوعہ گلی میں ڈرائیونگ سیکھ رہی تھی  گاڑی چلانے والی لڑکی اور ملازم فیصل موقع سے فرار  ہونے میں  کامیا ب  ہوگئے ،پولیس نے حادثاتی دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔