کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی جیسے جیسے اچھی ہو رہی ہے ویسے ہی ان کے مداحواں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق منگل کو کھیلے جانے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نوجوان لڑکی پلے کارڈ لے کر سٹیڈیم میں پہنچ گئی ۔
نوجوان لڑکی نے جو پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا اس پر لکھا تھا کہ ’’رضوان! پلیز مجھے اپنالو ‘‘
Hello, @iMRizwanPak 👋 pic.twitter.com/i3P4bP1YWq
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 14, 2021
واضح رہے کہ محمد رضوان کی رواں سال وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں کارکردگی شاندار ہے اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جبکہ رواں سال انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 چوکے بھی لگائے ہیں جو ابھی تک کسی بلے باز نے نہیں لگائے۔