سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلہ 50 فیصد ایم ڈی کیٹ مارکس پر ہو گا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

10:19 PM, 14 Dec, 2021

کراچی: سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے سربراہان نے کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز میں داخلہ 50 فیصد ایم ڈی کیٹ مارکس پر ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔ فیصلے کے مطابق نجی کالجز داخلے کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ صوبے میں نجی کالجوں کے حوالے سے تمام قانونی معاملات پر ان کے ساتھ ہیں، ہماری خواہش ہے کہ نجی کالجوں کی کوئی سیٹ خالی نہیں رہے۔ سندھ کے ڈومیسائل پر داخلے میں ترجیح دی جائے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کے لیے پبلک سیکٹر سے ایڈمیٹنگ یونیورسٹی کے انتخاب پر غور کیا جارہا ہے۔ نجی کالجز کے لیے ایڈمیٹنگ یونیورسٹی داخلوں کے معاملات کو دیکھے گی اور ایڈمیٹنگ یونیورسٹی داخلوں کے معاملات پر پی ایم سی کے اقدامات کا قانونی سطح پربھی سامنا کرے گی۔ 

مزیدخبریں