معروف سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا 

PTI, Khyber Pakhtunkhwa, New Member

خیبر پختونخوا کی معروف سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،وزیراعظم عمران خان سے گورنر اور وزیر  اعلیٰ   خیبر پختونخواہ کے ہمراہ خیبر پختونخوا کی معروف سیاسی شخصیت غضنفر بلور  کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،وزیراعظم نے غضنفر بلور کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  نے اسلام آباد میں ملاقات کی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کی معروف سیاسی شخصیت غضنفر بلور بھی موجود تھے۔ 

غضنفر بلو ر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے عوام کی مزید خدمت کرنا چاہتے ہیں، اس ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور گورننس کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی ۔