لاہور میں ای چالان کی فکر نہ کرنے والے اب ہوشیار ہو جائیں ،لاہور میں ڈرائیونگ کرنے والے حضرات اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ ای چالان ورکنگ میں نہیں ہے لیکن اسی غلط فہمی کے شکار افراد کئی ایک چالان کروا بیٹھتے ہیں ۔
ایسا ہی کچھ لاہور کے علاقے نواں کوٹ کے رہائشی کیساتھ بھی ہوا جنہوں نے جانے انجانے میں اپنی ہی گاڑی کے 166 مرتبہ ای چالان کروا لیے جس کی کل مالیت 80ہزار 400 روپےتک پہنچ چکی ہے ۔
سٹی ٹریفک پولیس نے 166 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا،#Trafficpolice #IGPPunjab #CCPOLahore #Lahorepoliceofficials #CMpunjabofficial #PITB #socialmedia #Motorwaypolice #Ringroadpolice pic.twitter.com/8B9oDnNzZ9
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) December 14, 2021
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کار ڈرائیور نے 142 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی جس پر ڈرائیور کو 80 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کاغذات قبضے میں لے کر گاڑی کو چھوڑ دیا گیا ہے، جب ڈرائیور ای چالان کے پیسے جمع کرائے گا تب کاغذات واپس کر دیے جائیں گے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھی ایسے ہی ای چالان کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں تو اپنا چالان چیک کرنے کیلئے گاڑی کا چیسز نمبر 8815پر میسج کریں تاکہ آپ کو بروقت معلوم ہو سکے کہ آپ کے اب تک کتنے چالان ہو چکے ہیں۔