لاہور: شادی کے بعد بچوں کی تعداد کو لیکر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک کے درمیان اختلاف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ثانیہ اور شعیب کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں مستقبل میں ہونے والے بچوں کی تعداد پر گفتگو کرتے دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں شعیب ثانیہ سے پوچھتے ہیں کہ مزید کتنے بچے اور ہونے چاہئیں اور ایک یا اس سے زیادہ جس پر ثانیہ کہتی ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں لیکن میرے خیال میں دو جس پر شعیب کہتے ہیں کہ صرف 2 بچے کیوں اور 4، 5، 10 کیوں نہیں۔
شعیب کے سوال پر ثانیہ جواب میں کہتی ہیں کہ کرکٹ ٹیم نہیں بنانی جبکہ زندگی میں اور بھی کام ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا جبکہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔