کابل :امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغان طالبان جہاں پوری دنیا میں اپنا ایک اچھا امیج بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیںوہیں اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کیخلاف ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں طالبان پر 100 سے زائد افراد کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ اس بات کے قابل بھروسہ اطلاعات ہیں کہ رواں برس اگست میں طالبان کے افغانستان میں قبضے کے بعد سے اب 100 سے زائد افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے جن میں سے بیشتر کے ذمہ دار طالبان ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نائب سربراہ ندا النشف کے مطابق طالبان کی طرف سے عام معافی کے اعلان کے باوجود اس طرح کے قتل کی خبریں تشویشناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد ہلاکتوں میں سے 72 کو طالبان سے منسوب کیا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کئی واقعات میں لاشوں کو سرعام دکھایا گیاجس سے آبادی میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل چکا ہے .