کراچی :مٹھائی کھانے کے شوقین افراد کیلئے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی ،کراچی میں کتا مار مہم کیلئے بنائے جانے والے زہریلے لڈو کھانے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کراچی میں کتوں کی بھرمار کے بعد لوکل گورنمنٹ نے کتا مار مہم شروع کرنے کیلئے سپیشل قسم کے کتا مار زہریلے لڈو تیار کروائے ،محکمہ کا ملازم کتا مار لڈ و لے کر جب مختلف علاقوں میں گشت پر تھا ایسے میں ایک موٹر سائیکل پر لڈ و رکھ کر وہ کسی کام سے گیا تو وہاں سے گزرنے والی خاتون اور اس کے 5 بچوں نے مٹھائی سمجھ کر وہ لڈ و کھا لیے ۔
زہریلے لڈو کھانے پر 3 سالہ بچہ جاں بحق اور اس کے 4 بچوں کی حالت غیر ہوگئی ،ڈی ایم سی کے ملازم کی غفلت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،میونسپل کمشنر کورنگی نے واقعہ میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اور اہلکار منور کو فرائض سے غفلت پر معطل کردیا۔