گیس ملک سے ختم ہونے والی ہے، شہری لوگ اپنی عادتیں بدلیں ، فواد چوہدری

05:58 PM, 14 Dec, 2021

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اتنا سستا نہیں ہوا کہ اثرات پاکستان پر آئیں جبکہ عوام  دعا کریں کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو۔ 

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ووٹنگ مشین کا معاملہ 2012 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اٹھایا اور 2016 میں نواز حکومت میں بھی ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی۔ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنے کیلئے تیارہیں جبکہ 4 ہزار مشینیں کوئی پرابلم نہیں اور جیسے ہی الیکشن کمیشن ٹینڈر کرے گا مشینیں آ جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ یہاں اثرات آئیں لیکن دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں جبکہ ملک میں ہرسال گیس 9 فیصد کم ہو رہی ہے اور چند سال میں گیس نہیں رہے گی جبکہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں گوادرکے معاملات پر بھی بات کی گئی اور وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے اور رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

مزیدخبریں