سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ

05:35 PM, 14 Dec, 2021

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 200  روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 910 روپے ہے۔ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1785 ڈالر ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 124500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 106739 روپے ہو گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں