ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے

04:34 PM, 14 Dec, 2021

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے یہ فیصلہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے اور بیٹی کی سالگرہ کی وجہ سے کیا ہے اور انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے ہی مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا مگر حال ہی میں ان سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی واپس لے کر روہت شرما کو دیدی گئی ہے۔ 
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہیں جس کے کپتان ویرات کوہلی ہیں تاہم امید ظاہر کی جا ری ہے کہ وہ ایک روزہ میچز کی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ 

مزیدخبریں