کراچی :ڈالر کو بھی بیک گیئر لگ گیا ،انٹر بینک میں ڈالر 177.89 روپے سے کم ہو کر 177.88 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،انٹر بینک میں ڈالر 178 اور اوپن مارکیٹ میں 180 روپے تک پہنچ گیا تھا ۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری تازہ ترین ٹوئٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کمی واقع ہو ئی ہے ،اس سے قبل ہر گزرتے دن کیساتھ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا ۔