ایک اور غریب دشمن فیصلہ ، ایک گھر میں صرف ایک میٹر ہوگا، بل زیادہ آئے گا

04:28 PM, 14 Dec, 2021

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صارفین پر ایک بار پھر بجلی گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک گھر میں بجلی کا صرف ایک میٹر رہے گا  

نیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے "ایک گھر ، ایک میٹر " پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ ایک گھر میں ایک سے زائد بجلی کے میٹر  اتار دیئے جائیں گے ۔

وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے  بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔ایک گھر میں ایک میٹر ہونے کی وجہ سے یونٹ زیادہ خرچ ہوں گے جس کی وجہ سے فی یونٹ قیمت اور ٹیکس زیادہ لگے گا ۔ بجلی تین گنا سے بھی زیادہ ہوجائے گا۔ 

مزیدخبریں