کراچی: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی بھرمیں آج ہم بھوک ہڑتالی کیمپ لگا رہے ہیں۔
خرم شیر زمان نے بلدیاتی قانون کیخلاف مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو پیپلز پارٹی سے بچانا ہوگا،پیپلز پارٹی کا مقصدلوگوں کو پریشان کرنا،مسائل میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی:پیپلز پارٹی کی مقبولیت دن بدن کم ہورہی ہے، خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پیش کئےگئےکالےقانون کیخلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے،کراچی میں آنےوالےمیئرکےپاس اختیارات نہیں ہوں گے۔
قبل ازیں چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے بھی پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے نے پیپلز پارٹی کو فرعون بنا دیاہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ لسانیت کو ہوا دی جارہی ہے، پی ایس پی لسانیت کی سیاست نہیں چلنے دیگی، جھوٹ بول کر کالے قانون کا دفاع کیاجارہا ہے، ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا ۔ْانکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایوان میں متعصبانہ گفتگو کی، ایسا لگا جیسے کوئی فاشسٹ بول رہا ہو، سندھ کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں، یہ پاکستان کا حصہ ہے ۔انہوں نےکہا کہ ہم نے ہمیشہ سندھ کے مزدوروں،کسانوں کی بات کی ْ۔
کراچی بھرمیں آج ہم بھوک ہڑتالی کیمپ لگا رہے ہیں: خرم شیر زمان
02:51 PM, 14 Dec, 2021