کینیڈا کی فوج میں جنسی حملے اور ہراسانی کے واقعات میں ریکارڈاضافہ

02:45 PM, 14 Dec, 2021

اٹاوہ : کینیڈا کی فوج میں پچھلے چھ سالوں میں 581 جنسی حملے اور 221 جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ، وزیردفاع اور چیف آف ڈیفنس نے ان واقعات پر معافی بھی مانگ لی  ۔

تفصیلات کےمطابق کینیڈا کی فوج میں پچھلے 6 سالوں میں جنسی حملوں اور جنسی ہراسانی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان معاملات کی تحقیقات کی گئی تو کئی ایسے واقعات بھی وجود رکھتے تھے جن کو رپورٹ یا رجسٹر ڈ نہیں کیا جاسکا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 سال کے قلیل عرصے میں ہزار کے قریب جنسی حملے و ہراسانی کے واقعات رپورٹ ہونے  پر کینیڈین وزیردفاع  انیتا آنند  اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف  کینیڈا جنرل وین نے معذرت بھی کر لی ہے۔

 کینیڈا کے  وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اعتراف کیا کہ کینیڈا اپنے فوجیوں کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔ 

کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس  اسٹاف جنرل وین نے اس حوالے سے کہاہے کہ اعتماد ہی زندگی اور موت میں فرق ہے اور  ہم نے اس امانت میں خیانت کی ہے۔

  وزیر دفاع انیتا آنند کا کہنا تھا  کہ کینیڈین حکومت کی طرف سے جنسی بدسلوکی کے معاملے پر معافی مانگتی ہوں، ہمیں اس درد اور صدمے کا مداوا کرنا چاہیے جو بہت سے لوگوں نے برداشت کیا، ملک کی حفاظت اور دفاع کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہمیشہ اپنے اراکین کی حفاظت اور دفاع نہیں کرتا۔

  دوسری جانب کینیڈین وزیردفاع نے معاملے کی تحقیقات سویلین حکام کے سپرد کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔

مزیدخبریں