اداکارہ ریشم اورفوادچوہدری کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ ریشم اورفوادچوہدری کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : معروف اداکارہ ریشم کی  فواد چوہدری اوران کی اہلیہ حبا کے ساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ ریشم نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ایک یادگار سیلفی میرے بہت پیارے دوستوں مسٹر اینڈ مسز فواد چوہدری کے ساتھ‘۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سیلفی لاہور میں ایک ڈنر کے بعد لی گئی ہے ۔ 

ریشم کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملاجلا ردِ عمل سامنے آرہاہے ۔