بیجنگ: چین کے صوبے زی جیانگ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ، 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد قرنطینہ میں چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے کئی شہروں میں ایکبار پھر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی ہے ۔ تنگبو اور شاؤشنگ کے متعدد اضلاع میں بزنس آپریشنز معطل کردیئے گئے ہیں جبکہ صوبے زی جیانگ کے ہانگ زاؤ کی متعدد کمپنیوں نے پروڈکشن بند کردی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوروناو ائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ باقی لوگوں کو سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی جارہی ہے ۔
چین کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے بند ہونے والے پراجیکٹس سے سپلائی متاثر ہوگی ۔ زی جیانگ میں فیکٹریز کے شٹ ڈاؤن سے متعدد شعبوں میں سپلائی کم ہونے سے کئی آرڈرز مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوپائیں گے ۔
یاد رہے کہ زی جیانگ چین کی جی ڈی پی اور برآمدات کے حوالے سے اہم صوبہ ہے، تاہم یہاں گزشتہ روز کورونا کے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔