لاہور آج بھی فضائی آلودگی میں نمبر ون قرار

12:03 PM, 14 Dec, 2021

لاہور: فضائی آلودگی میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر جبکہ پولینڈ کا کراکوف دوسرے ڈھاکہ تیسرے نمبر پر قرارپایا ہے ۔ بھارتی شہردہلی کو آج پانچواں نمبر ملا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور سموگ کا سیزن چھٹ نہیں پارہا ۔ باغوں کا شہر لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا ۔  شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پولینڈ کے شہر کراکوف کا ائیرکوالٹی انڈیکس 284  رہا ۔ بنگلہ دیشی شہر ڈھاکہ 198 کے ساتھ تیسرے نمبرپر اور بھارتی شہر دہلی 176 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پانچویں نمبر پر قرار پایا  ۔

شہر لاہورکے مختلف علاقوں میں سموگ کا راج برقرار رہا  سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 448 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹاؤن 430، گلبرگ 413، یو ایس کونصلیٹ 411، مال روڈ 405 اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 387 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے کئی دیگرشہروں میں بھی فضائی آلودگی اور اسموگ برقرار اپنی جگہ پر موجودہے، بہاولپور 354، گوجرانوالہ 344، فیصل آباد 329 اور رائیونڈ میں  223 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

ڈاکٹروں اور ماہرین صحت نے ایسے موسم کو صحت کے لئے خطرناک قرار دیا ہے اور شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں ناک ، آنکھ ، گلے کی بیماریاں عام ہوسکتی ہیں ۔

مزیدخبریں