بلوچستان ، 20 روز کی بیٹی 2 دولاکھ میں فروخت ، 2 افراد گرفتار

بلوچستان ، 20 روز کی بیٹی 2 دولاکھ میں فروخت ، 2 افراد گرفتار

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں والد نے 20 روز کی بچی 2 لاکھ میں بیچ دی  ۔افسوسناک واقعہ کے بعد والدہ کی شکایت پر لیویز نے کارروائی کرکے والد سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ 

تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان میں پیش آیا جہاں کوہلو کے علاقے  کنل میں ایک خاتون حانی بی بی نے شکایت درج کرائی کہ اس کے شوہر مٹھا خان نے اس کی بیس دن کی نومولود بیٹی نوربانو کو زمان خان نامی شخص کو دولاکھ کے عوض فروخت کردیا ہے ۔

 لیویز نے  کارروائی کر کے بچی خریدنے والے ملزم زمان خان اور بیٹی کو فروخت کرنےوا لے ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروا لیا۔

لیویز نے بچی والدہ کے سپرد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مصنف کے بارے میں