عاطف اسلم کے کنسرٹ میں نا خوشگوار واقعہ، سوشل میڈیا صارفین برہم

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں نا خوشگوار واقعہ، سوشل میڈیا صارفین برہم

اسلام آباد:معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران لڑکی کیساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ہفتے کی رات اسلام آباد میں گلوکار  عاطف اسلم کا  کنسرٹ  جاری تھا جس  دوران اسٹیج کے قریب موجود خاتون کو  ارد گرد کھڑے نوجوانوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا جس پر گلوکار نے لڑکی کو سٹیج پر بلا یا اور واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کنسرٹ   چھوڑ کر چلے گئے۔ کنسرٹ کے دوران خواتین اور  فیملیز کو ہراساں کرنے کے افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے، جن کا  کہنا ہے کہ اسلام آباد کنونشن سینٹر کے احاطے میں عاطف اسلم کے کنسرٹ میں جس طرح فیملیز، لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کیا گیا وہ ناقابل معافی ہے۔
https://twitter.com/cczdigital/status/1470001307649904645?s=20
واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ روک کر لڑکی کو اسٹیج پر بلایا، اور واقعے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے احتجاجاً کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر  واپس روانہ ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب میوزک کنسرٹ کے دوران ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ان واقعات کی روک تھام کیلے انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔ اس بار بھی ہراسگی کا شکار متاثرہ فیملی نے حکومت اور مرکز کی انتظامیہ سے واقعہ کے خلاف فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔