لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے نے راحت فتح علی خان کا گیت گاکر سب کے دل جیت لئے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تقریبات جاری ہیں گذشتہ رات ان تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور قوال راحت فتح علی خان کو مدعو کیا گیا ۔
اس موقع پر راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب جنید صفدر نے خود مائیک پکڑ کر راحت فتح علی خان کے معروف گیت " میں تینوں سمجھاواں کی " گا کر محفل کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔
#JunaidSafdar ready to win the Internet again with his singing skills! 🎤🎶 pic.twitter.com/8T1KVTl8mX
— IamNayla (@NaylaAmir) December 13, 2021
جنید صفدر کی گائیکی کے دوران آواز اور ان کی مہارت کو دیکھ کر راحت فتح علی خان بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔
خیال رہے کہ راحت فتح علی خان کا گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ فلم ’ورثہ‘ میں شامل کیا گیا تھا۔جنید صفدر نے اپنے نکاح کے موقع پر بھارتی فلم ’ہم کسی سے کم نہیں‘ کا مقبول ترین گانا ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گاکر بھی خوب داد سمیٹی تھی ۔