پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ  آج ہو گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ  آج ہو گا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ  آج کراچی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ  پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا گیا تھا  جس میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے  شکست دی تھی ،اس  میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ قومی ٹیم نے  پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے۔ تاہم  ویسٹ انڈیز 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  137 رنز  ہی بنا سکی ۔حیدر علی 39 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر  پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1470425448278548482?s=20
میچ کی ایک اور خاص بات  قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونئیر کے یارکر تھے جن کو کھیلنا ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کیلئے امتحان بن گیا, انہوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 40 رنز کے عوض 4 حریف کھلاڑیوں کو پویلین کو راہ دکھائی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا ، اس کے بعد  دونوں ٹیموں کے درمیان  تین میچوں پر مشتمل وی ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔