سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ آج متوقع

08:34 AM, 14 Dec, 2021

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت  بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس آج ہو  گا  جس میں موسم سرما کی چھٹیوں کے معاملے پر غور کے علاوہ بچوں کی ویکسینیشن اور دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس آج وزارت تعلیم میں ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرا بھی شریک ہونگے ، اجلاس میں بچوں کی ویکسینیشن سمیت جاری مہم کےحوالےسےجائزہ لیا جائے گا۔  اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں دسمبر کے بجائے جنوری میں منتقل کرنےپرغوربھی کیا جائے گا ،اس کے علاوہ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 خیال رہے کہ اس سے پہلے حکومت  نے بڑھتی سموگ کے باعث عدالتی احکامات پر 15 دسمبر تک ہفتہ اتوار  کے ساتھ سوموار کی اضافی چھٹی اور دفاترمیں 50 فیصد حاضری  کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں