’’بلیو اکانومی کا سال ‘‘وزیر اعظم نے دشمن کی صفوں میں ہلچل مچا دی ،مودی پریشان 

05:31 PM, 14 Dec, 2020

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ گیا ،نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے وزیراعظم کا استقبال کیا،اس موقع پر وزیراعظم کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آ نر پیش کیا،وزیر اعظم نے بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا گوادر بندگاہ سمیت سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے بھی پاک بحریہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،وزیراعظم عمران خان کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور چیلنجز  پر بریفنگ بھی دی گئی ،وزیراعظم کو میری ٹائم  سیکٹر کی ترقی کیلئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا ،وزیر اعظم عمران خان نے نیول ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کا ملکی دفاع کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس شعبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا رواں سال کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا  حکومتی اقدامات کا عکاس ہے۔

واضح رہے اس وقت سی پیک ،ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو لے کر چین پاکستان مل کر گوادر میں بڑا گیم چینجر منصوبہ آخری مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں شامل ہونے کیلئے روس نے بھی چند روز قبل پاکستان سے اس منصوبے میں شامل ہونے کیلئے رابطہ کر لیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ سی پیک منصوبے کی حفاظت کیلئے پاک فوج حکومت کیساتھ مل کر اس منصوبے کی حفاظت کر رہے ہیں ۔

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے بلیو اکانومی منصوبہ ہی ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے بعد پاکستان کی معیشت دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گی ،سی پیک منصوبے کو روکنے کیلئے بھارت ہمیشہ کی طرح اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں کر تا آ رہا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بلیو اکانومی کا سال قرار دینے کے بعد بھارتی صفوں میں ہلچل مچ چکی ہے کیونکہ بھارت کسی صورت نہیں چاہتا کہ پاکستان سی پیک منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے ۔

مزیدخبریں