اسلام آباد :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر حیران کن اضافہ کا خدشہ پیدا ہو گیا ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اب 5 فیصد بڑھ چکی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں یکم دسمبر سے اب تک خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد اس بات کا قوی امکا ن ہے کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں 3 روپے لیٹر تک اضافہ کر دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق اس وقت عالمی منڈی میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اب تک 6 .88 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5.24 پیسے تک مہنگی ہو چکی ہیں ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اب یہ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ پٹرولیم لیوی میں کم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں ایک دفعہ پھر 2 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودو بدل کا اعلان 15 دسمبر کو کرے گی جبکہ فیصلے کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا ۔
واضح رہے یکم دسمبر کو بھی حکومت کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری موجود تھی لیکن حکومت نے صرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی ہی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا ۔