شہلارضا نے لاہور جلسے کی جگہ خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کر دیں

08:45 PM, 14 Dec, 2020

کراچی :پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر کو لاہور جلسہ دکھاتی رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق اب تک حکومتی اور اپوزیشن رہنما اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ جلسہ بہت بڑا تھا یانہیں ،لیکن حقیقت میں کچھ اپوزیشن رہنمائوں نے جلسے سے متعلق کچھ ایسی  غلط تصاویر شیئر کر دیں جس پر سوشل میڈیا پر موجود عوا م نے خوب طنز کیا ۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے لاہور جلسے کی تصاویر شیئر کرنے اور عوام کو بڑا جلسہ دکھانے کے چکر میں مولانا خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کر دیں اور خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کر کے لاہور جلسہ کہتی رہیں ،ٹوئٹر پر موجود صارفین نے شہلا رضا کی طرف سے خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کرنے پر انہیں خوب تنقیدکا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ عوام کو حقائق پر مبنی تصاویر دکھائیں ۔

بعدازاں شہلا رضا نے ٹوئٹر صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی غلطی کا اعتراف ہےلیکن کچھ دیر بعد ہی شہلا رضا نے لاہور پی ڈی ایم جلسے کی اصل ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر صارفین کیساتھ شیئر کر دی جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں