کراچی :پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر کو لاہور جلسہ دکھاتی رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق اب تک حکومتی اور اپوزیشن رہنما اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ جلسہ بہت بڑا تھا یانہیں ،لیکن حقیقت میں کچھ اپوزیشن رہنمائوں نے جلسے سے متعلق کچھ ایسی غلط تصاویر شیئر کر دیں جس پر سوشل میڈیا پر موجود عوا م نے خوب طنز کیا ۔
ایک گھنٹہ پہلے کے جلسہ گاہ کے منا ظر۔۔۔۔
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) December 13, 2020
سلیکٹڈ کو اندازہ ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستقبل کی مصروفیات ڈھونڈ لی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھوپ میں بیٹھ کر بھی وقت گذارا pic.twitter.com/NqQOw6IogP
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے لاہور جلسے کی تصاویر شیئر کرنے اور عوام کو بڑا جلسہ دکھانے کے چکر میں مولانا خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کر دیں اور خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کر کے لاہور جلسہ کہتی رہیں ،ٹوئٹر پر موجود صارفین نے شہلا رضا کی طرف سے خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کرنے پر انہیں خوب تنقیدکا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ عوام کو حقائق پر مبنی تصاویر دکھائیں ۔
بعدازاں شہلا رضا نے ٹوئٹر صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی غلطی کا اعتراف ہےلیکن کچھ دیر بعد ہی شہلا رضا نے لاہور پی ڈی ایم جلسے کی اصل ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر صارفین کیساتھ شیئر کر دی جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ۔
لاہور میں بھی حکومتی۔۔تازیئے۔۔ ٹھنڈے ہو گئے https://t.co/68OS3dEU7t
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) December 14, 2020